منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

نادرا نے گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کردی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کردی۔نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور حکومت پنجاب کے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تجدید انتہائی آسان ہوگئی ہے۔ شہری اب گھر بیٹھے درخواست جمع کرواکر اور لائسنس کی تجدید کرواسکتے ہیں۔

شہریوں کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے موبائل فون پر پاک آئی موبائل ایپ ڈان لوڈ کرنے کے بعد درخواست جمع کروانی ہوگی۔شہری اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے لئے اپ ڈیٹ ایپ کو کھول کر، پروفائل سیٹنگز میں جاکر موبائل ایڈٹ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔نیا نمبر داخل کرنے کے بعد تصدیق کے لیے ایک ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی)بھیجا جاتا ہے، او ٹی پی انٹر کرنے کے بعد نمبر کامیابی کے ساتھ اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔اسی طرح کا طریقہ کار اپناتے ہوئے ای میل ایڈریس کو بھی اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے، ای میل اپ ڈیٹ کرنے کے لئے مذکورہ طریقہ لاگو ہوگا۔ایک فعال موبائل نمبر کو اپنے نادرا پروفائل سے جوڑ کر شہری اپنے سی این آئی سی، فیملی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ خدمات کے بارے میں فوری اطلاعات حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…