اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قصور: تھانہ اے ڈویژن کی حدود کھارا روڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نشئی بیٹے نے اپنے بوڑھے والد کو نشے کے پیسے نہ دینے پر آگ لگا دی اور والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق کھارا روڑ کے رہائشی آمین نامی ضعیف شخص کا بیٹا خالد نشے کا عادی ہے۔ نشے کے لیے رقم نہ ملنے پر اس نے طیش میں آکر اپنے والد پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے آمین شدید جھلس گیا۔
اسی دوران ملزم نے اپنی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے زخمی میاں بیوی کو فوری طور پر بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں دونوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے، تاہم اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔