اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نادرا کا کارنامہ ، زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)نادرا کا ایک ایسا تازہ ترین کارنامہ سامنے آیا ہے، جس نے پوری قوم کو حیران و پریشان کردیا ہے، نادرا نے ایک زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے باڈہ شہر کے رہائشی ایک ٹیکسی ڈرائیور اللہ بخش سومرو کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا گیا ہے، جس کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ اپنے بیٹے کا شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس گیا۔

متاثرہ شہری نے لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں زندہ اور جیتا جاگتا ثبوت ہوں، لیکن سرکاری کاغذات میں مجھے مردہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔اللہ بخش سومرو کے مطابق نادرا حکام نے انہیں بتایا کہ بیٹے کا شناختی کارڈ اسی وقت بن سکے گا جب وہ اپنا مردہ ریکارڈ ٹائون کمیٹی سے ختم کروائیں گے۔نادرا انتظامیہ کا موقف ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا اجرا ٹائون کمیٹی اور یونین کونسل کا کام ہے، جبکہ نادرا صرف اسی ریکارڈ کی بنیاد پر ڈیٹا اپڈیٹ کرتا ہے۔نادرا حکام نے تصدیق کی ہے کہ اللہ بخش سومرو کے جعلی موت کے ریکارڈ کو کینسل کرنے کی درخواست موصول ہو چکی ہے، اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ پیر کے روز دوبارہ نادرا آفس آئیں۔حکام کے مطابق اس روز ان کا ریکارڈ اپڈیٹ کر کے انہیں زندہ افراد کی فہرست میں واپس شامل کر لیا جائے گا۔متاثرہ شہری نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور ایسے نظامی نقائص کو فوری درست کیا جائے تاکہ آئندہ کسی اور شہری کو ایسی اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…