اسلام آباد (این این آئی)پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے 55ہزار 500عازمین کی بکنگ کرلی گئی، ساڑھے چار ہزار افراد کا کوٹہ تاحال خالی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کوٹہ مکمل کرنے کیلئے تاریخ میں 22اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے جو لوگ پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جانا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد اپنی بکنگ کرا لیں۔