جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

افغان طالبان بھارت کے ہاتھوں کھیلنے لگے!پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کا انکشاف

datetime 16  اکتوبر‬‮  2025 |

کابل(این این آئی ) نام نہاد اماراتِ اسلامی کے علم بردار افغان طالبان بدقسمتی سے بھارت کے ہاتھوں کھیلنے لگے ہیں، جبکہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان دونوں کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں استعمال کر رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈا نشر کر رہا ہے۔ 15 اکتوبر کو پاکستانی ٹینک افغان طالبان کے قبضے میں لینے کا جھوٹا دعوی افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکائونٹ پر کیا، جسے بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔تاہم فیکٹ چیک گروک نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا روسی ساختہ ٹینک دراصل افغان طالبان کے اپنے زیر استعمال ہے۔

اسی طرح ذبیح اللہ مجاہد کے ایک اور بیان میں دعوی کیا گیا کہ دوستی گیٹ کو پاکستان نے تباہ کیا، مگر حقائق کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان کی سمت والے گیٹ پر آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ پاکستانی سمت میں موجود گیٹ مکمل طور پر محفوظ اور بحال ہے۔بھارتی میڈیا نے کابل دھماکے کو بھی آئل ٹینکر پھٹنے سے منسوب کیا، جب کہ اصل میں یہ دھماکہ پاک فوج کی پریسیژن اسٹرائیکس کے نتیجے میں ہوا۔مزید برآں، بھارت کے گودی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو شہید پاکستانی فوجی ظاہر کیا، مگر عادل داوڑ نے خود ویڈیو پیغام کے ذریعے اس جھوٹے دعوے کو مسترد کر دیا۔یہ جھوٹے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج اب بھارت کے منظم پروپیگنڈا نیٹ ورک کا حصہ بن چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ہمیشہ بھارتی پروپیگنڈا کا جواب ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ دیا گیا ہے۔ ماضی کی طرح اس وقت بھی پاکستان افغان جارحیت اور جھوٹے بھارتی دعوں کا مقابلہ ٹھوس حقائق کے ساتھ کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے طالبان اور فتنہ الخوارج کے بھارت کے ساتھ مشترکہ مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…