ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے جوڑے اب ابوظبی میں آن لائن شادی کرسکتے ہیں

datetime 16  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ پاکستان، امریکا یا یورپ میں مقیم ہیں تو یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ اب آپ ابوظبی میں رہتے بغیر بھی شادی کر سکتے ہیں۔

یہ سہولت ورچوئل یا آن لائن نکاح کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، جس کے تحت دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود جوڑے ابوظبی حکومت کی مخصوص ایپ کے ذریعے قانونی طور پر شادی کر سکتے ہیں — اور انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ابوظبی نے اس مقصد کے لیے ایک ڈیجیٹل میرج سروس متعارف کرائی ہے جو ہر مذہب اور قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے دستیاب ہے۔ یہ سروس TAMM ایپ اور ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

یہ سروس کیسے کام کرتی ہے؟
یوزرز کو صرف ایک اچھی انٹرنیٹ کنکشن، درکار دستاویزات اور کسی اسمارٹ ڈیوائس کی ضرورت ہوگی۔
ایپ میں لاگ اِن ہو کر شادی کا فارم پُر کریں، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں، نکاح یا تقریب مکمل کرنے والے اہل فرد کو بک کریں — اور 24 گھنٹوں کے اندر آپ کی ورچوئل شادی مکمل ہو جائے گی۔

فیس اور قانونی حیثیت
آن لائن نکاح کی فیس 800 درہم (تقریباً 61 ہزار پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔
اگر جوڑا یو اے ای کے باہر مقیم ہے تو انہیں وہاں اپنے نمائندے یا وکیل کو مقرر کرنا ہوگا جو قانونی کارروائی مکمل کرے گا۔

تقریب مکمل ہونے کے بعد، جوڑے کو حکومتِ ابوظبی کی جانب سے تصدیق شدہ میرج سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، جو نہ صرف یو اے ای بلکہ دنیا بھر میں تسلیم کیا جائے گا۔
مزید برآں، بیرون ملک سرکاری مقاصد کے لیے اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق 300 درہم میں کرائی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد ذاتی حیثیت سے متعلق قوانین کو جدید خطوط پر استوار کرنا، سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل بنانا اور شہریوں کو زیادہ آسان سہولیات فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ کووڈ-19 کے دوران یو اے ای میں ورچوئل شادی کے تجربات کیے گئے تھے، تاہم اب اس کا نیا اور باقاعدہ ورژن زیادہ وسیع پیمانے پر عام کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…