جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں ذیابیطس ،موٹاپے کا جدید علاج متعارف کرادیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں زیپٹائیڈ متعارف کرادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صف اول کی بائیوفارما سوٹیکل مینوفیکچرر بی ایف بائیو سائنسز نے ذیابیطس ٹائپ 2اور موٹاپے کے علاج کیلئے اپنی جدید دوا زیپٹائیڈمتعارف کرائی ہے۔ زیپٹائیڈ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کا ایسا علاج ہے جومحفوظ اور آسانی کیساتھ پری فلڈ سرنج میں دستیاب ہے۔ بی ایف بائیو سائسنز کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق زیپٹائیڈ امریکن فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظورشدہ مصنوعی پولی پیپٹائیڈ ہے جو جی ایل پی 1اور جی آئی پی دونوں ریسپٹرز پر یکساں اثرانداز ہوتاہے،یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے اور وزن میں کمی کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئی زیپٹائیڈ پری فلڈ سرنج، یورپی ٹیکنالوجی پر مبنی بی ایف بائیو سائنسز کی جدید ترین پلانٹ میں تیارکی گئی ہے جو خوراک کی درستگی، محفوظ استعمال اور مریضوں کیلئے آسانی کو یقینی بناتی ہے۔

کمپنی اعلامئے کے مطابق زیپٹائیڈ کی ساخت، معیار اور صلاحیت کی جانچ امریکا کی معروف بائیولوجیکل ماس اسپیکٹرومیٹری لیبارٹری اور پاکستان کی ایک یونیورسٹی میں مکمل کی گئی ہے جس سے اس کی عالمی سطح پر توثیق ہوتی ہے۔ نئی زیپٹائیڈ کی کامیابی کمپنی کے آئی پی او سے حاصل ہونے والے سرمائے کے موئثر استعمال کے منصوبے کے تحت حاصل کی گئی ہے جو بی ایف بائیو سائسنسزکی پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار ہے۔ پاکستان کے پہلے بائیو فارماسوٹیکل پلانٹ کے طورپر بی ایف بائیوسائنسزلمیٹڈ گزشتہ ایک دہائی سے ایچ سی وی، کینسر، امراضِ قلب، ذیابیطس،نیفرالوجی اور دیگراہم بیماریوں کے علاج کیلئے بھی ضروری ادویات تیار کررہی ہے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…