لندن(نیوز ڈیسک)انرجی ڈرنکس کا استعمال دنیا بھر میں روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور اس کے سب سے زیادہ خریدار نوجوان ہیں تاہم قوت فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والی کمپنیوں کی یہ نام نہاد انرجی ڈرنکس ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں اور ان کے استعمال سے دل کا دورہ،سردرد گھبراہٹ اور معدے کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔رات بھر امتحان کی تیاریوں میں مصروف طلباءہوں یا اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کے لیے سخت محنت کرنے والے باڈی بلڈر نوجوان، ان میں فوری توانائی حاصل کرنے کے لیے انرجی ڈرنکس کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہا ہےاور متعدد تحقیقات میں انرجی ڈرنکس کے مضر صحت اثرات سامنے آچکے ہیں تاہم اس کے باوجود یہ مشروبات فروخت کرنے والی کمپنیوں کی بے تحاشا تشہیر کے نتائج ہیں جن کی وجہ سے ان کے نقصانات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔انرجی ڈرنکس تیار کرنے والی کمپنیاں دعوے کرتی ہیں کہ ان کے مشروبات دماغی اور جسمانی تندرستی اور کارکردگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان مشروبات میں کیفین کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے پینے کے بعد آپ خود کو وقتی طور پر توانا محسوس کرتے ہیں۔ انرجی ڈرنکس پینے کے 10 منٹ کے اندر اس میں موجود کیفین خون میں شامل ہوکر دل تک پہنچتا ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھانا شروع کردیتا ہے جب کہ 12 سے 24 گھنٹوں کے اندر انرجی ڈرنکس کے انتہائی مضر اثرات بھی سامنے آسکتے ہیں اوران کے استعمال سے سر درد، چڑا چڑا پن اور قبض کی شکایت ہوسکتی ہے۔برٹش ڈائبیٹک ایسوسی ایشن کی ڈاکٹر ایما کا کہنا ہے کہ انرجی ڈرنکس میں شوگر اور کیلوریز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو تیزی سے وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ یورپی یونین سائنٹیفک کمیٹی آن فوڈ کا کہنا ہے کہ 5 ملی گرام کیفین ایک کلوگرام وزن بڑھنے میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کیفین کی زیادتی کی وجہ سے سردرد، ہائپرٹینشن، جسم سے پانی کااخراج، مرگی یا دل کادورہ ، سانس کی رفتار بڑھنا اور بے خوابی کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ انرجی ڈرنکس میں کیفین کے علاوہ گوارانا، ٹیوران اور جیننگ جیسے اجزاءبھی موجودہوتے ہیں جن کی زیادتی کی وجہ سے نیند میں خلل ، معدے کا متاثر ہونا ،الرجی، جسم پر دھبے پڑ جانا، سانس لینے میں دشواری، بلڈشوگر لیول کم ہونا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں میں انرجی ڈرنکس کا بہت زیادہ استعمال ان کی صحت کو پیچیدگیوں کا شکار بنا سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ان نام نہاد انرجی ڈرنکس کے بے جا استعمال سے خود کو اور اپنے بچوں کو بچایا جائے اور گھر میں تیار کردہ آزمودہ صحت بخش مشروبات استعمال کیے جائیں۔ت حقیق میں یہ بھی نتیجہ سامنے آیا کہ یورپ میں 70 فی صد نوجوان انرجی ڈرنکس کے ساتھ شراب نوشی بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے صحت کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ انرجی ڈرنکس کے حوالے سے مزید تحقیق کی جائے اور اگر ضرورت پڑے تو اس بارے میں قانون سازی بھی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو انرجی ڈرنکس کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔
انرجی ڈرنکس کے استعمال سے بے شمار امراض لاحق ہوسکتے ہیں، طبی ماہرین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرکاری حج اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لیے اہم ہدایت جاری
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی



















































