اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد کے ہوٹل میں نوجوان نے ساتھی لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  تھانہ ہمک کی حدود میں واقع ماڈل ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق، دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہوٹل کے کمرے میں آئے تھے۔

کچھ دیر بعد ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر عمران اصغر نامی نوجوان نے غصے میں آ کر پستول نکالا اور فائرنگ کر دی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، عمران نے پہلے عائزہ شہزاد نامی لڑکی کے سر میں گولی ماری اور بعد میں خود پر فائر کر کے اپنی جان لے لی۔ زخمی لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت موجود دیگر لڑکا اور لڑکی موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں افراد ایک ہی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔ پولیس نے واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…