پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

دشمن ممالک کی ایجنسیاں بی ایل اے کو فنڈنگ دے کر مضبوط کررہی ہیں، دہشتگرد کا اعتراف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد سرفراز بنگلزئی نے انکشاف کیا ہے کہ دشمن ممالک کی ایجنسیاں بی ایل اے کو فنڈنگ دے کر مضبوط کررہی ہیں،کالعدم تنظیمیں خونریزی جیسے واقعات کو خود انجام دے کر پھر ان کی ذمے داری ریاست پر ڈال دیتی ہیں۔

میڈیارپور ٹ کے مطابق سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں خونریزی جیسے واقعات کو خود انجام دے کر پھر ان کی ذمے داری ریاست پر ڈال دیتی ہیں تاکہ عوام میں ریاست کے خلاف نفرت اور ان کیلئے ہمدردیاں پیدا ہو ں،کئی مواقع اور متعدد علاقوں میں وہ کارروائیاں حقیقت میں انہی تنظیموں نے خود کی ہیں، جن کے بعد ان واقعات کا جھوٹا بیانیہ چلایا جاتا ہے تاکہ عوامی جذبات کو ان کے حق میں موڑا جا سکے۔سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ بی ایل اے جیسی تنظیموں کو بیرون ملک سے فنڈنگ ملتی ہے اور وہاں مقیم رہنما دوسرے ممالک سے روابط کے ذریعے وسائل فراہم کرواتے ہیں، جس سے ان گروپوں کی کارروائیوں کی سرپرستی ممکن ہوتی ہے۔

ہتھیار ڈالنے ولاے دہشت گرد نے کہاکہ بیرون ملک موجود عناصر اپنے لیے سازگار تاثر قائم کرنے کیلئے مقامی واقعات کو ہوا دے کر پروپیگنڈا تیار کرتے ہیں۔سرفرز بنگلزئی کے مطابق بعض ملک دشمن ایجنسیاں بھی ان دہشت گرد عناصر کو مدد فراہم کرتی ہیں جب کہ گروہوں کے سرغنہ نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں منظم طریقے سے ملوث کرتے ہیں،یہ جھوٹے بیانیے اور غیر حقیقی باتوں کیلئے عوامی جذبات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان تنظیموں کو فائدے پہنچاتے ہیں۔سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ کالعدم عناصر مخصوص واقعات کا غلط بیانیہ بنا کر ریاست کی بدنامی کی کوشش کرتے ہیں جب کہ حقیقت اکثر مختلف ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ شواہد اسی حقیقت کی تصدیق کرتے ہیں۔سرفراز بنگلزئی کے مطابق اگر حقیقت کو دیکھا جائے تو ان تنظیموں کی کارروائیاں اور ان کے بعد چلائے جانے والے بیانیے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے ترتیب دئیے گئے ہیں اور اس کے پیچھے نہ صرف مقامی عناصر بلکہ بیرونِ ملک معاونت کار بھی موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…