بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں نشر ہونے والے جیو نیوز کے پروگرام “کیپیٹل ٹاک” میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے جماعتِ اسلامی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پروگرام کے میزبان حامد میر کے سوال پر کہ ان کا موجودہ سیاسی تعلق کیا ہے، مشتاق احمد خان نے واضح طور پر کہا،

“میں نے جماعتِ اسلامی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ وہ 19 ستمبر کو گلوبل صمود فلوٹیلا کے سفر کے دوران ہی اپنا استعفیٰ بھیج چکے تھے، تاہم ابھی تک انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔

استعفے کی وجوہات

مشتاق احمد خان کے مطابق، ہر جماعت کی کچھ تنظیمی حدود ہوتی ہیں، لیکن بعض اوقات انسان آزادانہ طور پر کام کرنے کا خواہش مند ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انسانی حقوق، جمہوریت، آزاد میڈیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی، فلسطین اور وفاقی اکائیوں کے آئینی حقوق کے لیے کھل کر جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ علی وزیر، ماہ رنگ بلوچ اور منظور پشتین جیسے رہنماؤں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اور ان کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو منصفانہ ٹرائل دیا جائے۔

جذباتی اعتراف

سابق سینیٹر نے اعتراف کیا کہ جماعتِ اسلامی سے علیحدگی کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا۔
انہوں نے کہا،

“جس رات میں نے استعفیٰ دیا، میں اسی طرح رویا جیسے اپنی والدہ کی وفات کے وقت رویا تھا۔”

مشتاق احمد خان کے اس فیصلے کو سیاسی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ جماعتِ اسلامی کے فعال اور متحرک رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…