اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیالکوٹ میں بھائی کی شادی پر شوہرکے نہ جانے پر خاتون نے مبینہ طورپر خود کو آگ لگادی۔پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ نیکاپورہ کی حدود میں پیش آیا ہے، خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا، آگ کے باعث خاتون کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا۔پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے سالے کی شادی میں جانے سے انکار کردیا تھا، خاتون نے بھائی کی شادی سے واپس آکر خود کو آگ لگائی۔