اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

بھارت دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے، جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025 |

لاہور (نیوز ڈیسک)   سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان پر میزائل حملہ کر سکتا ہے، لہٰذا ملک کو اس حوالے سے چوکنا اور تیار رہنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے لاہور میں منعقدہ سیمینار “پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں، مستقبل کی امیدیں اور آئندہ دفاعی حکمتِ عملی” سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بھارت بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے، اور اگر اُس نے کوئی جارحانہ اقدام کیا تو پاکستان بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ معرکوں کے بعد پاکستان اور اس کی افواج کا عالمی سطح پر وقار بڑھا ہے، جبکہ بھارت بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے امتِ مسلمہ کی قیادت کو ختم کیا، عراق، لیبیا، شام اور مصر جیسے ممالک کو تباہی سے دوچار کیا جبکہ ایران پر بمباری کی۔ ناصر جنجوعہ کے مطابق، پاکستان واحد ایٹمی اسلامی ملک ہے، اسی لیے دشمن طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے داخلی سیاسی حالات غیر مستحکم ہیں، اور اسی وجہ سے پاکستان پر دوبارہ حملے کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر مارشل (ر) ساجد حبیب نے کہا کہ بھارت کی پشت پناہی حاصل کرنے والی کالعدم ٹی ٹی پی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی مہم جوئی کی تو اس بار 70 طیارے گرائے جائیں گے۔ماہرِ خارجہ امور محمد مہدی نے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکا کے ساتھ متوازی تعلقات ایک بڑی سفارتی کامیابی ہیں، تاہم ابھی اس سمت میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

ان کے مطابق، سی پیک پر کام مطلوبہ رفتار سے آگے نہیں بڑھ پایا، جبکہ امریکا طالبان یا ٹی ٹی پی کو اپنے مفادات کے لیے خطرہ نہیں سمجھتا۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اپنی معاشی صلاحیت اور ادارہ جاتی کیپیسٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ فارن انویسٹمنٹ کو راغب کیا جا سکے۔ریئر ایڈمرل (ر) این اے رضوی نے کہا کہ جب تک گوادر مکمل طور پر فعال نہیں ہوتا، پاکستان کو بحری خطرات لاحق رہیں گے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا کہ پاک فوج نے اپنا کردار شاندار انداز میں ادا کیا، لیکن سیاسی اور معاشی میدانوں میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔جبکہ میجر (ر) نیئر شہزاد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں سرخرو کیا، اور اس کامیابی کا اعتراف خود امریکی صدر ٹرمپ کئی بار کر چکے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…