اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤ نٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ’’ایکس‘‘ سے رابطے شروع کر دیئے۔
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کے اکاؤنٹ سے متعلق’’ ایکس‘‘ کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں،تحقیقات جاری ہیں،مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان کے’’ ایکس‘‘ اکاؤ نٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں، یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتاسکتا ہوں، اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
عمران خان کا اکاؤ نٹ بند کرنےکیلئے ایکس (ٹوئٹر)سے رابطہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں