لاہور (این این آئی) کاہنہ کے علاقے میں نوکری سے نکالے جانے پر مالی نے مالک کے فارم ہائوس پر فائرنگ کر دی، ملازم اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق سابق ملازم یاسر اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے فارم کے نئے مالی کا بیٹا جاں بحق ہوا، مقتول اسد اپنے والد کے ساتھ فارم ہائوس پر آیا تھا۔
قاسم نامی شخص کے فارم ہائوس پر پہلے یاسر ملازمت کرتا تھا، قاسم نے چھٹیاں کرنے کی وجہ سے یاسر کو نوکری سے نکال کر افتخار کو مالی رکھ لیا تھا۔پولیس کے مطابق چند روز بعد ملزم یاسر اپنے 4ساتھیوں کے ساتھ فارم ہائوس پر آیا اور فارم ہاس کے مالک قاسم سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا۔ملزمان نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی جس کے باعث بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی۔