کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے آج(منگل)شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل کو شہرمیں بارش کا امکان ہے، 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ماہر موسمیات جواد میمن نے مزید بتایا کہ اس وقت ہوا کا واضح کم دبا بھارتی گجرات میں موجود ہے، ہوا کا یہ کم دبا مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ اسی سسٹم کے زیر اثر کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع ہیں، اس سسٹم کے بحیرہ عرب میں آنے کا امکان موجود ہے۔















































