اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گھریلو تنازع پر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ملزمہ رضوانہ یاسمین کو حراست میں لے لیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش شوہر کے قتل کا اعتراف کر لیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر مشتاق احمد کو پہلے نشہ آور شے کھلائی اور پھر تکیہ منہ پر رکھ کر اس کا دم گھونٹ دیا۔ملزمہ نے قتل کے بعد واقعے کو ہارٹ اٹیک کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاہم مقتول کے بھائی احسان احمد کی مدعیت میں درج مقدمے کے بعد اصل حقیقت سامنے آ گئی۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ا