منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

شانگلہ،12سالہ شادی شدہ بچی نے زہر کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2025 |

شانگلہ(این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے دمرائی میں 12سالہ شادی شدہ بچی سلیمہ بیب نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، متوفیہ کی شادی 6 ماہ قبل اپنے 10سالہ کزن انعام اللہ سے ہوئی تھی۔اولندر تھانے کے ایس ایچ او علی حسین نے بتایا کہ یہ واقعہ دمرائی میں اولندر تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں 12سالہ شادی شدہ بچی نے مبینہ طور پر زہریلا مادہ کھایا جس سے اس کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ اپنی جان گنوا بیٹھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی لیکن متوفیہ کی والدہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس کے حوالے کرنے پر راضی نہیں تھیں، تاہم پولیس نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کرواکر پوسٹ مارٹم کرایا۔ایس ایچ او علی حسین نے کہاکہ موت کی اصل وجہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی کہ آیا یہ خودکشی تھی یا بچی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ بات تصدیق شدہ ہے کہ دونوں میاں بیوی نابالغ تھے، متوفیہ سلیمہ بیب کی عمر 12 سال اور اس کے شوہر انعام اللہ کی عمر صرف 10 سال تھی۔انہوںنے کہاکہ یہ شادی غیر قانونی تھی اور بچی کی موت بھی مشکوک ہے۔ تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے دفعہ 176 ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ایس ایچ او نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سے مشاورت کے بعد نابالغ بچوں کا نکاح پڑھانے والے مولوی (نکاح رجسٹرار)اور نکاح کے موقع پر موجود تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بچی اور لڑکے کے والدین کو بھی گرفتار کیا جائے گا اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…