اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی، تاہم اب دفتر خارجہ نے اس معاملے پر وضاحت پیش کر دی ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق خاتون کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات کا نوٹس لیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ متعلقہ خاتون کے پاس اجلاس میں بیٹھنے کے لیے باقاعدہ اجازت موجود نہیں تھی اور نہ ہی ان کا نام پاکستان کے سرکاری وفد کی فہرست میں شامل تھا۔مزید یہ بھی کہا گیا کہ وزیر دفاع کے پیچھے ان کی نشست نہ تو پاکستانی وفد کی منظور شدہ فہرست کا حصہ تھی اور نہ ہی یہ انتظام نائب وزیراعظم یا وزیر خارجہ کی منظوری سے کیا گیا تھا۔
The Ministry of Foreign Affairs has noted queries regarding the seating of a certain individual behind the Defence Minister at a recent meeting of the UNSC. To clarify, the individual in question was not listed in the official letter of credence for the Pakistan delegation to the… https://t.co/60w0te9hLX
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 26, 2025