اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب سے کراچی لاکر 2 لڑکیوں کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام

datetime 27  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پنجاب سے نوکری کا جھانسہ دیکر کراچی لاکر مبینہ طور پر فروخت کی گئی دو لڑکیوں کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا۔ایئر پورٹ تھانہ کے ہیڈ محرر ظہیر کے مطابق پولیس نے ان لڑکیوں کے والدین اور پنجاب پولیس سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ پنجاب پولیس اور والدین کے کراچی پہنچنے کے بعد قانونی تقاضے مکمل کرکے ان دونوں لڑکیوں کو اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق ایس ایس یواور مددگار 15 کی مشرکہ کاوشوں سے دو لاوارث لڑکیاں حفاظتی تحویل میں لی گئیں۔جمعہ کی شب ایئر پورٹ کے قریب 19 سالہ طیبہ اور 17 سالہ حمیرا بھاگتی ہوئی ایس ایس یو کے جوانوں کے پاس آئیں تھیں۔

ان لڑکیوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ ایک شخص انہیں فروخت کرنے جا رہا تھا۔ ایس ایس یو کی موبائل کیو آر ایف کے طور پر ایئرپورٹ کے قریب تعینات تھی جوانوں نے لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لیکر مددگار 15 کو کال کی۔ مددگار 15 کے میلاپ یونٹ نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر ایئر پورٹ تھانے منتقل کیا تھا۔طیبہ کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد اور حمیرا کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق عائشہ نامی عورت دونوں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لائی تھی۔خاتون نے لڑکیوں کو رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کردیا۔ متاثرہ لڑکیوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ رفیع الدین پیسے لیکر ہم سے بدکاری کرواتا تھا۔ دونوں لڑکیاں گزشتہ 10 ماہ سے ملزم کے پاس مقیم تھیں۔

پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم رفیع الدین اور عائشہ نامی خاتون کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں اور قانونی کارروائی تیزی سے آگے بڑھائی جا رہی ہے تاکہ اس گھنائونے نیٹ ورک کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…