پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

آکسفورڈ کا پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)آکسفورڈ اے کیو اے نے پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام پاکستانی طلبہ کے لیے انٹرنیشنل جی سی ایس ای امتحانات کی تیاری میں جدید اور مقامی تناظر سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد تنقیدی سوچ، تجزیاتی مہارت اور امتحانی تیاری کو موثر انداز میں فروغ دینا ہے۔ نصاب کا مواد عالمی ترقی کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے، جس میں آزاد تحقیق و اجتماعی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر سلمیٰ عادل کا کہناتھا کہ کہ اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے امتحانات اور نصابی کتب متعارف کروانا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ یہ سنگ میل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم اسکولوں کو ایسے وسائل فراہم کررہے ہیں۔دریں اثنا کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈزکے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کاسلسلہ شروع کردیا یہ عمل شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیاگیا ،اب اے اور او لیول کے طلبہ اپنی آنسر اسکرپٹ آن لائن دیکھ سکیں گے اور اس کے جائزے کے بعد ا?نسرکاپی کی اسکروٹنی کافیصلہ کرسکیں گے، جبکہ آنسر اسکرپٹ دکھانے کاعمل مکمل طور پر مفت ہوگا۔یہ بات کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمی یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں بتائی ،ذرائع اے اور او لیول کے طلبہ کو آنسر اسکرپٹ دکھانے کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے عظمیٰ یوسف کاکہنا تھا کہ کیمبرج سے وابستہ تمام اسکولوں کو ان کے متعلقہ انرولڈ طلبہ کی ہر مضمون کی امتحانی کاپیوں تک رسائی دیدی گئی ہے، اب جو طالب علم اپنی کاپی دیکھنا چاہے وہ اپنے اسکول آکر انسر اسکرپٹ دیکھ سکتا ہے یہ عمل بالکل مفت ہوگا۔

کیمبرج اسکولوں سے اس کے کسی بھی قسم کے چارجز نہیں لے گا، آنسر شیٹ دیکھنے کے بعد اگر طالب علم سمجھتا ہے تو وہ اسکروٹنی کیلیے درخواست دے سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ اے اور او لیول کی سطح پر دنیا بھر میں کیمبرج کے سب سے زیادہ طلبہ پاکستان میں انرولڈ ہیں، یہ تعداد 1 لاکھ 30 ہزار تک جاپہنچی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انرولڈ طلبا امریکا میں ہیں جبکہ چین، بھارت اور دبئی اس کے بعد ہیں،انھوں نے نصاب میں غیر ضروری یا اضافی مواد پر بات کرتے ہوئے کہاکہ طلبا پر بوجھ ہے، کیمبرج کے نصاب کا مواد concise ہے جس سے طلبہ وہی پڑھتے ہیں جو ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…