جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک فوج اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

datetime 26  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عرو الوثقی لاہور کا دورہ کیا جہاں علامہ سید جواد نقوی اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے ہر دور میں ملک کے دفاع کی ذمہ داری پوری کی ہے۔

انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے پاکستان کی ساکھ کو مضبوط کیا اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بڑھایا ہے۔جامعہ عرو الوثقی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ طلبہ کو قومی ذمہ داریوں کا شعور دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ نئی نسل قومی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکے۔طلبہ نے اس موقع پر مختلف مسائل پر سوالات کیے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے گفتگو کی اور کہا کہ پاک فوج ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی یک جہتی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔طلبہ نے فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نشست نے ان کے شکوک و شبہات دور کیے ہیں اور وہ منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں اور انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…