ہفتہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور،جیولرز کی دکانوں سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون گرفتار

datetime 27  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) نواں کوٹ پولیس نے جیولری شاپس سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ مختلف سناروں کی دکانوں پر جاتی اور موقع دیکھ کر وہاں سے سونا اور نقدی چوری کر لیتی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ کو سنار کی دکان سے انگوٹھی چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمہ کے خلاف پہلے بھی سونے کی چین اور انگوٹھی چوری کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ملزمہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور سونے کی انگوٹھی بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او نواں کوٹ فاروق اعظم اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس ہر وقت متحرک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…