ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 68چار آر میں محبت میں نا کا می پر 32سالہ نو جوان خالد حسین نے خود کو گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کر لیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کے حاجی محمد کا بیٹا خالد حسین ایک لڑکی سے محبت کر تا تھا جب خالد حسین نے والدین سے رشتہ کی بات کی تو والدین نے ڈانٹ پلا دی اس دوران لڑ کی کی اس کے والدین نے شادی طے کر دی جس پر دلبردشتہ ہو کر صبح چار بجے خالد حسین نے گن سے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی ۔پولیس نور شاہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے سپر د کر دی۔