اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر صحافی صابر شاکر نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی عرب میں جنرل (ر) راحیل شریف کی جگہ ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پاک-سعودی دفاعی معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے جس پر کئی برسوں سے بات چیت جاری تھی۔
تاہم، یہ معاہدہ اس لیے مؤخر تھا تاکہ ایران کو یہ تاثر نہ ملے کہ اس کے خلاف کوئی اتحاد تشکیل دیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان پسِ پردہ سفارتکاری شروع ہوئی، جس میں عمران خان نے ذاتی کوششیں بھی کیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایران اور سعودی عرب آج بہتر تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔صابر شاکر کے مطابق یمن جنگ کے خاتمے میں بھی پاکستان نے نمایاں کردار ادا کیا، اور اب جبکہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات خوشگوار ہیں، اس پس منظر میں یہ دفاعی معاہدہ طویل المدتی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ جنرل عاصم منیر نومبر میں ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی عرب میں جنرل (ر) راحیل شریف کی جگہ نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ بلاشبہ دو مملکتوں کے درمیان اہم سنگ میل ہے اسکا ہمیں خیر مقدم کرنا چاہیے کیونکہ اس پر گفت و شنید کئی سالوں سے چل رہی تھی یہ معاہدہ اسلیے سائن نہیں ہورہا تھا کہ ہمسایہ ملک ایران کی غلط فیمی دور کرنا تھا کہ وہ اسے اپنے…
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) September 17, 2025