کراچی(این این آئی) کورنگی مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا واپس آگیا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے گمشدگی سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ جہانزیب کیاہلخانہ کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ تفصیل نہیں بتاسکتے، جہانزیب کی حالت ابھی کچھ بتانیجیسی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد جہانزیب نامی دلہا کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ نے کہا کہ شادی کے روز شام 6 بجے جہانزیب سیلون گیا تھا، سیلون سے ساڑھے 7 بجے فون آیاکہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔والد نے الزام عائد کیا کہ جہانزیب کو اغواکیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔