اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قطر میں منعقدہ ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے آغاز پر الجزیرہ کے اینکر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی تقریر سے پہلے پاکستان کو اس الفاظ میں متعارف کروایا کہ یہ اجلاس میں شریک واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی صلاحیت رکھتا ہے اور ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے۔اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ان میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، امیرِ قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران دوستانہ جملوں کا تبادلہ ہوا اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امہ کو یکجا کرنے کے لیے سعودی ولی عہد کی بصیرت اور قائدانہ کردار کو سراہا اور ان کی قیادت کو امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔