منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانی نوادرات نکل آئیں

datetime 15  ستمبر‬‮  2025 |

ڈی جی خان( این این آئی)ڈیرہ غازی خان میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالہ سخی سرور سے صدیوں پرانے نایاب سکے اور دیگر نوادرات نکل آئیں ۔ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے آثار قدیمہ کی ٹیم کے ہمراہ مقامی افراد کو ملنے والے مختلف ادوار کے سکوں اور دیگر پتھروں کا معائنہ کیا ۔

مقامی افراد نے مختلف مقامات سے ملنے والے 400 سے زائد قدیمی سکے اور دیگر نوادرات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیں ۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ان سکوں میں مغل، تغلق، سکھ دور، کنشکا، درانی، لودھی خاندان، برطانوی دور، نادر شاہ، بہادر شاہ ظفر، عرب اور وسطی ایشیا ء کی سلطنتوں کے سکے بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کے مطابق یہ دریافت خطے کی تاریخی اور تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو مستقبل میں سیاحت اور تحقیق کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…