پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

راولپنڈی؛ گھریلو جھگڑے پر دیورانی نے مبینہ طور پر جٹھانی کو آگ لگا کر قتل کر دیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کی اہلیہ نے بڑے بھائی کی اہلیہ کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔ابتدائی طور پر واقعے کو کمپریسر پھٹنے کے باعث آگ لگنے کا معاملہ قرار دیا گیا، تاہم مقتولہ کے بیٹے کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر اور بیٹی کے بیان کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شازیہ فاروق کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی۔

مقتولہ کے بیٹے شبیر بھٹی کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ گھر کے تمام اخراجات والد اٹھاتے اور اکثر جھگڑا رہتا، ان ہی گھریلو ناچاقیوں پر قوی یقین ہے کہ مبینہ طور پر چاچی حاجرہ عدیل نے والدہ کو آگ لگائی۔ایف آئی آر کے متن اور مقتولہ کی بیٹی ڈاکٹر نمرہ کے بیان کے مطابق واقعے کے روز ملزمہ نے مقتولہ اور اس کی بیٹی سے جھگڑا بھی کیا اور دھمکیاں دیں، بعد ازاں اہلِ محلہ کے اطلاع دینے پر گھر کا دروازہ کھلوایا گیا تو شازیہ فاروق جلی ہوئی حالت میں ملی۔پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، کچن اور دیگر کمرے درست حالت میں پائے گئے جبکہ صرف ڈیوڑھی میں آگ کے نشانات ملے۔ ابتدائی طور پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم خاتون کے انتقال کے بعد دفعہ 302 بھی شامل کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…