اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغان شائقین کے بعد افغان کھلاڑیوں کے رویے نے بھی سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ذرائع کے مطابق، جب میچ کے دوران پاکستان جیت کے قریب پہنچتا تو افغان کھلاڑی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پاتے اور پاکستانی کرکٹرز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے۔
پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اس صورتحال کی شکایت میچ ریفری علی نقوی کو کی، تاہم انہوں نے صرف وارننگ دینے پر اکتفا کیا اور کسی قسم کی مزید کارروائی نہیں کی۔ادھر، پاکستانی کھلاڑیوں نے ردعمل میں کسی قسم کی سختی دکھانے کے بجائے کھیل پر توجہ مرکوز رکھی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میں سے دو میچز کے ساتھ ساتھ فائنل میں بھی افغانستان کو شکست دے دی۔ماہرین کرکٹ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کا یہ رویہ قابلِ تعریف ہے کہ انہوں نے اشتعال انگیزی کا جواب کھیل کے میدان میں کارکردگی سے دیا۔