جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہور’ نشتر کالونی میں پراپرٹی ڈیلر شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین

datetime 11  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پراپرٹی ڈیلر شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیے گئے۔رپورٹ کے مطابق مقتول ارشاد کا سالہ ہی مرکزی ملزم نکلا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نشتر کالونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے 2ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی شامل ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ ملزمان نے 20ملین رقم ہتھیانے کی وجہ سے شہری ارشاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مرکزی ملزم نے ساتھی ملزم کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، ماسٹر مائنڈ مرکزی ملزم کا ساتھی قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی ملزم اپنے بہنوئی کے قتل کی ایف آئی آر سے لیکر تدفین تک تمام کاموں میں پیش پیش رہا، مرکزی ملزم نے ایف آئی آر میں موقع کا گواہ بننے کی بھی کوشش کی، ملزمان کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کروا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا، انہوں نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…