جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد میں باپ، بیٹا اور بیٹی کا قتل؛ ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آبان (نیو ز ڈ یسک( اسلام آباد کے علاقے رمشاہ کالونی (تھانہ آئی نائن کی حدود) میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی گھر سے باپ، بیٹا اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بعض اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد)، شبیر (بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے طور پر کی گئی ہے، جو مسیحی برادری سے تعلق رکھتے تھے۔

فی الحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں جبکہ فارنزک ٹیم موقع سے مزید شواہد جمع کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق لاشیں کئی دن پرانی ہیں اور قریبی رشتہ داروں کو بھی بروقت علم نہ ہو سکا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اکرام اور نیہا کو رسیوں سے باندھنے کے بعد قتل کیا گیا جبکہ شبیر کے سر پر شدید چوٹ کے نشانات پائے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی اور گھر کو باہر سے تالا بھی لگا ہوا تھا۔اہلِ محلہ کے مطابق گھر سے بدبو اور خون کے نشانات آنے پر واقعے کا پتا چلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی روز پرانی ہونے کے باعث انتہائی خراب حالت میں تھیں اور مقتولین کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ اکرام اور بیٹی کے ہاتھ پیچھے باندھے گئے تھے جبکہ بیٹے کے ہاتھ ٹانگوں کے ساتھ جکڑے گئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق اکرام مزدوری کرتا تھا اور بیٹا سی ڈی اے میں عارضی ملازم تھا۔ دوسری جانب مقتول بچوں کے ماموں نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب ہیں اور کفن دفن کے انتظامات کے لیے بھی وسائل موجود نہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…