پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

لاہور؛ انسانی ڈھانچہ ملنے کا واقعہ، ہوش ربا انکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) کاہنہ کے علاقے میں چند روز قبل ملنے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت کر لی گئی، پولیس کی تحقیقات میں ہوش ربا انکشافات بھی سامنے آگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکائونٹس سوسائٹی سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ خاتون کا نکلا، مارگیٹ نامی خاتون کو اسکے دو سگے بیٹوں نے گلا دبا کر قتل کرکے لاش پھینکی۔لاش سے کچھ فاصلے پر پولیس کو زمین میں دھنسا ہوا ایک شاپنگ بیگ بھی ملا جس میں سے کچھ رقم اور بجلی کے بل نکلے۔

انویسٹیگیشن گیشن ٹیم نے بجلی کے بلوں سے ایس ڈی او سے رابطہ کیا جس پر پولیس ٹیم مطلوبہ گھر تک پہنچی اور مارگیٹ نامی خاتون کے لاپتا ہونے کا علم ہوا۔پولیس ٹیم نے خاتون کے دو بیٹوں شفیق جیمس اور نبیل جیمس سے پوچھ گچھ کی اور دوران تحقیقات دونوں بیٹوں نے والدہ کو پیسے نہ دینے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ملزمان نے والدہ کی لاش رکشے میں ڈال کر فصلوں کے قریب پھینکی، مقتولہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی تھی اور 50 ہزار روپے جمع کر رکھے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان آئس کے نشے کے عادی تھے اور والدہ سے نشے کے لیے پیسے مانگے تھے، والدہ نے پیسے دینے سے انکار کیا جس پر طیش میں آکر دونوں سگے بیٹوں نے والدہ کو قتل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…