اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہیئر بیدیاں روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنی اہلیہ، دو بچوں اور سسر کے قتل میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق، ملزم عمران کے خلاف ہیئر تھانے میں مقدمہ نمبر 2730/25 دفعہ 302 کے تحت درج تھا۔ اس نے خود 15 ہیلپ لائن پر کال کر کے اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنی بیوی، بچوں اور سسر کو قتل کر دیا ہے اور اس کے بعد چوکی انچارج نادرآباد کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے اس کی لوکیشن ٹریس کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران عمران نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں وہ اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق، ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔