جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کیلیے رواز پل کو توڑنے کا فیصلہ

datetime 29  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب کے دو اضلاع، جھنگ اور چنیوٹ، کو دریائے چناب، راوی اور ستلج میں آنے والے سیلابی ریلوں سے بچانے کے لیے رواز پل کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جھنگ اور چنیوٹ کے تحفظ کے لیے رواز پل کو جزوی طور پر کھولا جائے گا، جبکہ ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی پٹی والے علاقوں کو فوری طور پر خالی کرانے کی ہدایت دی گئی۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی انتظامی افسران کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا اور متاثرہ علاقوں کے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کرنے پر غور جاری ہے۔

کلینک آن ویلز کو بھی فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کرنے کے احکامات دیے گئے۔چیف سیکریٹری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ریسکیو اور ریلیف کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ مقامات پر ٹینٹ ویلیجز قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں تمام بنیادی اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مویشیوں کے لیے چارے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور محکمہ لائیو اسٹاک اس سلسلے میں ونڈہ چارہ اور ویکسین فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ میڈیکل کیمپس میں ضروری ادویات اور سانپ کے کاٹنے کی



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…