بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

لاہور،2سال کی سزا کاٹنے کے بعد ملزم نے بیوی، بیٹی، سسر سمیت 4افراد قتل کر دیئے

datetime 27  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) تھانہ ہیئر کے علاقے میں ملزم نے جیل میں 2سال کی سزا کاٹنے کے بعد اپنی بیوی، بیٹی اور سسر سمیت 4افراد کو چھری کے وار سے قتل کر دیا،ملزم نے تمام افراد کو چھری کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہو گیا ، چھوٹے بیٹے نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔پولیس کے مطابق ملزم عمران ایک مقدمہ میں دو سال جیل رہ کر آیا تھا جس کی رنجش پر حملہ کیا، سفاک ملزم نے اپنی بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات رات گئے پیش آئی، جہاں ملزم عمران نے انتہائی بے دردی سے چار افراد کو قتل کر دیا۔

مقتولین میں بیوی فوزیہ، بیٹی زینب، سسر مرزا اور بھتیجا شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل نے چھوٹی بیٹی پر بھی حملہ کیا، جو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں چھوٹا بیٹا بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم عمران واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔قتل کا مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کیا گیا۔ایس پی کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…