جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چناب، راوی اور ستلج میں خوفناک سیلاب

datetime 27  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ہائی کمیشن کی فراہم کردہ تازہ معلومات کی روشنی میں انڈس واٹر کمیشن نے دریائے چناب اور راوی کے مختلف مقامات پر فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 38 برس بعد دریاؤں میں اس قدر بڑا ریلا آیا ہے۔ ان کے مطابق آج رات شاہدرہ کے مقام سے شدید سیلابی موج گزر چکی ہے۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے راوی میں 1988 کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی مقدار میں پانی آیا ہے۔

انہوں نے دریا کے کنارے رہائش پذیر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں کیونکہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران دریائے راوی میں مزید بڑا ریلا آنے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج رات شاہدرہ کے مقام سے سیلابی ریلا رات 10 سے 12 بجے کے درمیان گزرے گا۔ اگرچہ یہ صورت حال چیلنجنگ ہے، تاہم تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور امید ہے کہ جانی نقصان نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق اس وقت دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ گزشتہ شب دریائے چناب اور راوی میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزرے ہیں، جبکہ خانکی ہیڈورکس پر بھی ایک بڑا ریلا موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے چناب میں ایک دہائی کے بعد بلند سطح کا سیلاب آیا ہے۔عرفان علی کاٹھیا نے وضاحت کی کہ بروقت اقدامات کی وجہ سے پنجاب میں انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاؤ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ ریلا رحیم یار خان سے گزر نہیں جاتا، صوبے کے لیے خطرہ برقرار رہے گا، تاہم ڈھانچوں (انفراسٹرکچر) کو بڑے نقصان کا امکان نہیں ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…