اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے میجر جنرل نور ولی خان کو وزارتِ داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق وزارتِ داخلہ میں اہم تقرریاں اور تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں، جن میں میجر جنرل نور ولی خان کو تین سالہ مدت کے لیے سیکنڈمنٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر سہیل حبیب تاجک، جو ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی