بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

چینی سائنسدانوں کا دنگ کر دینے والا کارنامہ

datetime 20  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے ایک حیران کن کامیابی حاصل کی ہے جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ماہرین نے پہلی بار چوہوں کے دماغ میں انسانی دماغی خلیات منتقل کرنے کا تجربہ کیا ہے اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔ یہ خلیات وہی ہیں جو ڈوپامائن پیدا کرتے ہیں، یعنی وہ کیمیکل جو خوشی، توانائی اور مثبت جذبات کو ابھارتا ہے۔تحقیق کے دوران ان خلیات کو ڈپریشن سے متاثرہ چوہوں کے دماغ میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا، جس کے بعد ان میں انزائٹی اور ڈپریشن کی علامات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ خوشی کا احساس بڑھ گیا۔یہ مطالعہ معروف سائنسی جریدے ’سیل‘ میں شائع ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس تکنیک کو مستقبل میں دماغی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈپریشن اس وقت دنیا کے عام ترین دماغی امراض میں شمار ہوتا ہے، جس سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں لوگ متاثر ہیں۔ جب ڈوپامائن پیدا کرنے والے خلیات درست طریقے سے کام نہیں کرتے تو انسان میں ڈپریشن، انزائٹی اور دیگر دماغی مسائل شدت اختیار کر لیتے ہیں۔سائنسدانوں نے اس مقصد کے لیے اسٹیم سیل ٹیکنالوجی استعمال کی اور انسانی خلیات تیار کرکے چوہوں کے دماغ میں لگائے۔ حیرت انگیز طور پر یہ خلیات بالکل اصل دماغی خلیوں کی طرح فعال ہوگئے اور دماغی سرکٹس کے ساتھ جُڑ کر سگنلز وصول کرنے لگے۔محققین کے مطابق یہ طریقہ علاج مستقبل میں ڈپریشن اور انزائٹی جیسے امراض کے لیے دواؤں کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اکثر ادویات کے سنگین مضر اثرات بھی سامنے آتے ہیں۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں پر اس طریقہ کار کو آزمانے کے لیے مزید تحقیق اور تجربات کی ضرورت ہے تاکہ اس کی افادیت اور مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…