منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں اچانک اموات میں اضافہ ہو جائے گا،عالمی جریدے کا انکشاف

datetime 12  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں غیر متعدی امراض سے ہونے والی قبل از وقت اموات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اور ماہرین نے دل کے امراض، ذیابیطس اور کینسر کو اس رجحان کی سب سے بڑی وجوہات قرار دیا ہے۔برطانوی طبی جریدے لینسٹ گلوبل ہیلتھ میں شائع ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، سال 2040 تک پاکستان میں غیر متعدی امراض (نان کمیونیکیبل ڈیزیزز) اموات کا اہم ترین سبب بن جائیں گے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں تقریباً 60 فیصد اموات کا تعلق انہی بیماریوں سے ہے۔مطالعے میں واضح کیا گیا ہے کہ کم عمری میں ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ حصہ امراض قلب، ذیابیطس اور سرطان کا ہے، جب کہ دیگر نمایاں اسباب میں اسکیمک ہارٹ ڈیزیز، فالج، پیدائشی نقائص، جگر اور گردوں کی بیماریاں شامل ہیں۔عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں دل، کینسر اور ذیابیطس جیسی غیر متعدی بیماریاں 74 فیصد اموات کا باعث بنتی ہیں، جن میں سے 86 فیصد اموات ترقی پذیر ممالک کی نچلی درمیانی آمدنی والے طبقات میں ہوتی ہیں، جہاں بروقت اور معیاری علاج تک رسائی ایک بڑا چیلنج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…