منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

datetime 21  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، پولیس نے میڈیکل رپورٹس حاصل کرلی جبکہ حمیرا کے میک اپ آرٹس کے دیے گئے بیان پر بھی کام کیا جا رہا ہے، پولیس کو اب تک ایک موبائل فون نہیں ملا، جو حمیرا اصغر کے استعمال میں تھا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت کس طرح ہوئی پولیس کی تحقیقات میں گتھیاں سلجھنے لگیں لیکن کچھ سوال ایسے بھی ہیں جن کا جواب ملنا ابھی باقی ہے۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ فارنزک اور ڈی این اے کی ایک مکمل رپورٹ تیار کی جارہی ہے، رپورٹ میں موت کو طبی قرار دیا گیا ہے، حمیرا اصغر کے میک اپ آرٹس کے دیے گئے بیان کو بھی باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے۔حمیرا کے میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ حمیرا کے موبائل فون کا لاسٹ سین 5 فروری 2025 تک نظر آرہا تھا، واٹس ایپ پر لاسٹ سین کی تاریخ 7 اکتوبر 2024 تھی، 5فروری تک حمیرا اصغر کے واٹس ایپ پر ڈی پی بھی شو ہورہی تھی، ڈی پی ہٹ جانا اور لاسٹ سین غائب ہونا موبائل استعمال کیے بغیر ممکن نہیں۔تفتیشی حکام نے یہ بھی بتایا کہ حمیراہ اصغر کا ایک موبائل فون ابھی بھی غائب ہے، حمیراہ اصغر کے غائب شدہ موبائل فون کی تلاش جاری ہے کیس سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…