اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

حمیرا اصغر کے تین موبائل، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے اہم ڈیٹا مل گیا، تازہ انکشافات

datetime 15  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے کیس میں پولیس نے تحقیقات کو مزید وسعت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے اداکارہ کے زیرِ اساتعمال تمام الیکٹرانک ڈیوائسز، جن میں تین موبائل فون، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ شامل ہیں، کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان تمام گیجٹس کے پاس ورڈز اداکارہ کی ذاتی ڈائری میں تحریر تھے، جس کی مدد سے پولیس نے ان ڈیوائسز کو کامیابی سے ان لاک کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو افراد کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید دو افراد کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ کے معمولات زندگی کو بھی کھنگالا جا رہا ہے، جن میں ان کے جم جانے اور بیوٹیشن سے ملاقاتوں کے پہلو شامل ہیں۔

مزید برآں، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے چند قریبی افراد سے مسلسل رابطہ تھا اور ان کے مالی معاملات، خصوصاً بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جانچ کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ پولیس اداکارہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا بغور جائزہ لے رہی ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات تک پہنچا جا سکے۔



کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…