جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

حمیرا اصغر کی میت بھائی نے وصول کرلی

datetime 11  جولائی  2025 |

کراچی (این این آئی)کئی ماہ سے اپنے گھر میں مردہ حالت میں موجود حمیرا اصغر علی کی سوختہ لاش بالآخر ان کے بھائی نوید اصغر نے وصول کرلی۔خیال رہے کہ اداکارہ کی لاش کے ساتھ گھر سے ان کے دو موبائل فون بھی برآمد ہوئے تھے جس میں موجود نمبرز کے ذریعے پولیس نے اداکارہ کے بھائی اور والد سے رابطہ کیا تھا۔تاہم افسوسناک موڑ اس وقت سامنے آیا جب ان کے والد نے کہا کہ وہ حمیرا سے قطع تعلق کر چکے تھے اور ان سے گزشتہ 2 سال سے کوئی رابطہ نہیں تھا، علاوہ ازیں انہوں نے میت وصول کرنے کے لیے کراچی آنے سے بھی انکار کردیا اور کہا کہ لاش کے ساتھ جو چاہے کریں۔

یہ خبر جب میڈیا پر سامنے آئی تو سننے والوں کو دکھی کر گئی جو سگے رشتوں کی اس سنگدلی پر حیران اور پریشان نظر آئے۔اہلِ خانہ کی جانب سے قطع تعلق کی خبروں کے بعد اداکارہ سونیا حسین، یاسر حسین سمیت، سماجی کارکن مہر بانو سیٹھی اور دانش مقصود نامی شخص سامنے آئے جنہوں نے اداکارہ کے جنازے و تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کی خواہش ظاہر کی۔اب یہ میڈیا پر چلنے والی خبروں کے سبب اہلِ خانہ پر پڑنے والا دبا تھا یا پھر خونی رشتے کی محبت جاگی جو مرحومہ کی بہن اور بہنوئی نے کراچی پولیس سے رابطہ کر کے میت وصول کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔اس پر پولیس کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ میت صرف خونی رشتے دار کے ہی حوالے کی جائے گی۔

پولیس کی اس ہدایت کے پیش نظر بالآخر اداکارہ کے بھائی اور بہنوئی آج شام کراچی پہنچے اور انہوں نے ایس ایس پی ساتھ مہزور علی سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔میت وصول کرنے کے لیے متعلقہ تھانے کی جانب سے سرکاری لیٹر جاری کیا گیا جس کے بعد میت ان کے حوالے کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…