ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

مجھے پاکستان سے جوپہچان ملی ہے وہ بہت کم لوگوں کوملتی ہے،اداکارہ جنیتااسمائ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف اداکارہ جنیتا اسماءنے بالی ووڈ میں جاندارلیڈرول کی پیشکش ہونے پرکام کرنے کا گرین سگنل دیدیا۔جدید ٹیکنالوجی سے بنننے والی ”رانگ نمبر “جیسی سپرہٹ فلم میں اہم کردارنبھانے والی سانولی سلونی حیسنہ جہاں فلم اورٹی وی میں کام کررہی ہیں، وہیں متعددفلم میکرزنے انھیں اپنی فلموں میں شامل کرنے کی پیشکش کی ہے۔تاہم پہلی فلم کی کامیابی سے ملنے والے رسپانس کے بعد اداکارہ نے ایسی کسی بھی فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں لیڈرول نہیں ہوگا۔ اس سلسلہ میں جب جنیتااسماء سے گفتگوہوئی توانھوں نے ”ایکسپریس“کوبتایا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جومیں نے سوچ رکھا تھا وہی شوبز سے وابستگی کے بعد مجھے مل رہا ہے۔پاکستان میں بننے والی ایک ایسی جدید فلم کا حصہ بنی جس کا مقابلہ بالی ووڈ فلموں سے ہونا تھا لیکن ایک اچھی کہانی، میوزک اورکاسٹ میں شامل تمام لوگوںکی جانداراداکاری نے فلم کوکامیابی دلوائی‘ سوشل میڈیا پر مبارکباد‘ نیک تمناو¿ں کے پیغامات ملے۔میں ہمیشہ مرکزی کردارکرنا چاہتی ہوں اور بالی ووڈ میں کام کرنے بات کی ہے تومیں ضرور کام کروں گی، لیکن اس کے لیے میری اولین شرط فلم میں لیڈ رول اورکہانی ہوگی۔ مجھے پاکستان سے جوپہچان ملی ہے وہ بہت کم لوگوں کوملتی ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…