ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

میری سب سے بد ترین فلم ”چک دے انڈیا“ تھی‘شاہ رخ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مطابق ان کی اب تک کی سب سے بد ترین فلم ”چک دے انڈیا“ تھی۔بھارتی اخبارکے مطابق شاہ رخ نے یہ انکشاف ایڈن برگ یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران کیا۔شاہ رخ خان کہنا تھا کہ اس فلم کے پیچھے کافی بڑے بڑے نام تھے اور نئی لڑکیوں کے ساتھ اس فلم کو بنانے کا خیال بالکل انوکھا تھا۔تاہم فلم کی پہلی اسکریننگ کے دوران انہیں، پروڈیوسر اور ہدایت کار کو اندازہ ہوا جیسے یہ بہت فلاپ ثابت ہوگی۔شاہ رخ کے مطابق تمام لڑکیوں نے فلم کی اسکریننگ کے دوران خوشی سے کافی شور مچایا جس کی وجہ ان کا فلم میں اور خود کو اسکرین پر پہلی بار دیکھنا تھا۔شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ ‘فلم فلاپ ہونے کے ڈرسے ریلیز سے ایک دن قبل انڈیا سے روانہ ہوگیا اوراپنا فون بھی بند کردیا تھا-تاہم اگلی صبح انہیں خبر ملی کے فلم ہندوستان میں بے حد کامیاب ہوئی جس کا انہیں اور فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کو بالکل یقین نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…