نوشہرہ (نیوزڈیسک) کالاباغ ڈیم پروزیراعلی خیبرپختونخواکے موقف نے عمران خا ن کی ساری محنت پرپانی پھیردیا.وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا کالاباغ ڈیم پر چاروں صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے اور سب کو اعتماد میں لیکر اگر سارا ملک فیصلہ کرلے تو ہمارا صوبہ بھی فیصلہ کر لے گا۔کالاباغ ڈیم پر کبھی بھی اتفاق رائے نہیں بن سکتااس لئے یہ ڈیم کبھی بھی نہیں بنے گا عوامی نیشنل پارٹی کالاباغ ڈیم پر اپنی سیاست نہ چمکائے، میں نے لاہور میں بھی یہی بات کی تھی۔ بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے وفاق کی گارنٹی ضروری ہے اور وفاقی حکومت صرف پنجاب تک محدود ہے اسے چھوٹے صوبوں کی کوئی پرواہ نہیں مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کے حقوق کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے دہشت گردی اورجنگ سے تباہ حال صوبہ خیبر پختونخواہ پر وزیر اعظم نواز شریف رحم کریں اور چاروں صوبوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کریں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اپنے محدود وسائل خرچ کر رہے ہے وفاقی حکومت بھاشا ڈیم منڈا ڈیم سمیت اہم 13منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے پانی سے سستی بجلی بنائے ۔معلوم نہیں کہ وفاقی حکومت کوئلے فرنس ائل اورگیس سے مہنگی بجلی بنانے پر کیوں زیادہ توجہ دے رہی ہے وہ اپنے حلقے میں کاکاصاحب کے علاقے مینائی اور مانکی شریف میں تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن افسرخان اور اطلس خان کے صاحبزداوں ظفر خان ، حیدر خان اورمحمد دوست خان کی دعوت ولیمہ کے موقع پر دئیے گئے استقبالیہ ، کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر سجادہ نشین پیر اف مانکی شریف پیرشمس الامین صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل ضلع ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک یونس ظہیر ، نوشہرہ لیاقت خان خٹک ضلع ناظم ، اور نائب ناظم اشفاق خان ضلع کونسلر نظام پور ذولفقار خٹک بھی موجود تھے پرویز خان خٹک نے کہا کہ میں ہمیشہ کالاباٖٖغ ڈیم کا مخالف رہا ہوں کہ کالاباٖغ ڈیم سے خیبر پختونخوا ہ کا واحد میدانی علاقے کے تین اضلاع نوشہرہ چارسدہ اور صوابی اورپشاور کا کچھ علاقہ متاثر ہو رہا ہے میں ذاتی طور پر روز اول سے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتا چلا ارہا ہوں اور میں نے ہمیشہ انٹی کالاباغ ڈیم ریلیوں میں شرکت کی پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف بھی چاروں صوبوں کی رضامندی اور کمیشن کی بات کر رہی ہے اور میں نے لاہور میں یہی بات کہی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ اے این پی اور ہمارے مخالفین کے پاس ہم پر انگلی اٹھانے کیلئے کوئی بات نہیں اس لئے وہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ دیتے ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ وفاق کو آج سے نہیں بلکہ ہم تو زمانے سے کہہ رہے ہے کہ ہمارے جو اعتراضات ہے نقصانات ہے اس کا کوئی حل بتا یا جائے اس کا کوئی حل ہے ہی نہیں تو کالا باغ ڈیم بن ہی نہیں سکتا توانائی بحران ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے ہم نے چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے اور چین کے ساتھ ہونے والی سرمایہ کاری میں وفاقی حکومت کو پانی سے سستی بجلی بنانے کیلئے چترال ملاکنڈ سوات میں منڈ