لاہو(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا روٹ کلئیر نہ رکھنے پر ٹریفک پولیس افسران کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف جھنگ سے لاہور ائیر پورٹ اُترنے کے بعد کینال روڈ کے راستے سے رائے ونڈ جا رہے تھے . کہ اسی دوران ان کے روٹ پر ایک گاڑی داخل ہونے سے سکیورٹی عملے میں کھلبلی مچ گئی. وزیر اعظم کے سکیورٹی عملے نے ٹریفک پولیس افسران کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے جس پر تین سینئیر ٹریفک وارڈنز اور 2 پٹرولنگ آفیسرز کو معطل کر دیا گیا ہے. علاوہ ازیں کینال روڈ اور جیل روڈ کے تمام ٹریفک وارڈنز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے. معطل ہونے والے افسران میں سید اسرار حسین جعفری ، انسپکٹر افضل، محمد آصف اور محمد خرم شامل ہیں.