.لاہور (نیوزڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاﺅن،ن لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،سول سوسائٹی میدان میں آگئی ،سانحہ ماڈل ٹاون میں ہلاکتوں کی جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ کو منظر عام لانے کے لیے درخواستوں کی جلد سماعت کے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ۔سول سوسائٹی کے رکن عبداللہ ملک کی طرف سے لاہو رہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں عدالتی تحقیقات کرائی گئیں لیکن اس کی رپورٹ منظر پر نہیں لائی گئی ۔ اس رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لیے درخواستیں لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کے روبرو زیر سماعت ہیں لیکن رواں سال اگست کے بعد ان درخواستوں پر کوئی سماعت نہیں ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سانحہ ماڈل ٹاون اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے اس بارے میں عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے درخواستوں کی جلدسماعت کی جائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں