اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

کراچی بیٹے نے پیسے دیکر باپ کو قتل کرادیا

datetime 16  اپریل‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی) سفاک بیٹے نے ڈکیت سیکیورٹی گارڈ کو پیسے دیکر بوڑھے والد کو قتل کروادیا اورکہاکہ بڈھا مر گیا ہے اب تو پیسے ہی پیسے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں زمان ٹائون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم کے دوران تفتیش انکشافات سامنے آئے ، کورنگی 51 سی موڑ پر 18 فروری کو متین نامی شہری قتل ہوا تھا۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ مقتول متین کا کورنگی میں کیبل کا کام تھا اور ملزم دانش اپنے والد کے ساتھ کام کرتا تھا، کام کے دوران ملزم دانش اپنی خاتون دوست کیلئے پیسوں کی ہیر پھیرکرتا تھا۔

طارق نواز کے مطابق والد کو بیٹے کے کرتوت کا پتہ چلا تو مار کر کام سے نکال دیا تو ملزم نے طیش میں آکر والد کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ دانش مجرمانہ ذہنیت کا حامل اور ڈکیتیاں بھی کرتا تھا، ملزم نے اپنے ساتھی سیکیورٹی گارڈ کو واردات کیلئے 3 لاکھ دیئے، سیکیورٹی گارڈ سیال احمد نجی کمپنی میں کام کرتا تھا۔

طارق نواز نے کہا کہ ملزم نے بیوی کے ذریعے والد کی ریکی کروائی اور متین کے گھر سے نکلنے پر ملزم سیال نے اسے گولیاں مارکرقتل کیا، فائرنگ کے واقعے میں دانش کا بہنوئی بھی زخمی ہوا تھا۔ایس ایس پی کورنگی نے کہاکہ ملزم نے خاتون دوست سے 50 ہزار لیکر ٹارگٹ کلر کو دیئے اور کہاکہ بڈھا مر گیا ہے اب تو پیسے ہی پیسے ہوں گے، قتل اور منصوبہ بندی میں شریک 5 ملزمان گرفتار کرلیا ہے اور ٹارگٹ کلر سیال احمد کی تلاش جاری ہے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…