منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے متعلق پیشگوئی

datetime 10  اپریل‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے متعلق پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعتہ المبارک کے روز خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں 15، پٹن 10، کالام 09، مالم جبہ ، چراٹ 04، سیدو شریف03، پشاور ایئرپورٹ، سٹی 01، چترال، دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس میں 04، ہنزہ 03، پنجاب: ڈیرہ غازی خان 01، بلوچستان کیعلاقے پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کے روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو، شہید بینظیر آباد 45، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، موہنجو دڑو 44، روہڑی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…